ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت دے دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کو او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کی نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر اعلی عدالت نے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حکومت کو او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ حصص کی فروخت ان کمپنیوں

کو کی جائے جو سب سے زیادہ بولیاں لگائے جبکہ اس حوالے سے حصص خریدنے میں دلچسپی رکھنے والی متعلقہ کمپنیز کو عدالتی احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ عدالت نے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

Cloudy

22°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ