ہیڈلائنز


این اے 110 کیس، خواجہ آصف کی کامیابی کا فیصلہ بر قرار

Written by | روزنامہ بشارت

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے این اے 110 سے متعلق درخواست پرسماعت کی، سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی نظر ثانی کی در خواست خارج کردی اور خواجہ آصف کی کامیابی کا فیصلہ بر قرار رکھا۔

چیف جسٹس کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد انتخابی ریکارڈ میں مال خانوں میں پھینک دیا جاتا ہے، پولنگ بیگ کی سیل کیسےٹوٹیں اس کا جائزہ کیسے لے سکتے ہیں، عثمان ڈارجرح کیلئے ٹربیونل کے کٹہرےمیں پیش نہیں ہوئے، ٹربیونل نے جرمانہ بھی کیا پھر بھی عثمان ڈارپیش نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ عثمان ڈار نے خواجہ آصف پراین اے ایک سو دس سیالکوٹ میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا جبکہ  الیکشن ٹر بیونل اورسپریم کورٹ نے عثمان ڈار کی درخواستیں خارج کردی تھی۔

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ