ہیڈلائنز


وزیرداخلہ نے حکومتی اورطالبان مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی صدارت میں حکومتی اور طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج ہو گا، پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ امن کی بحالی ایجنڈا ہے، مستقل جنگ بندی کر کے اسے مستقل امن میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، بہت جلد طالبان شوری ٰ سے دوسری ملاقات ہو گی۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی زیر صدارت اسلام آبادمیں حکومتی وطالبان کمیٹیوں کے اجلاس میں آئندہ کے مذاکراتی لائحہ عمل اور ایجنڈے پر مشاورت کی جائے گی،اجلاس میں حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔گفت گو میں طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوری ٰ کی ملاقات سے اعتماد سازی کا عمل شروع ہو گیا ہے، امید ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد شروع ہو جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ طالبان شوریٰ سے ملاقات کے لیے دونوں کمیٹیوں کے ارکان بہت جلد قبائلی علاقے روانہ ہوں گے ۔

 

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 39%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ