ہیڈلائنز


پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

Written by | روزنامہ بشارت

بیجنگ: آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ پاکستان اسی جوش و جذبہ سے دوستی کوآگے بڑھانا چاہتا ہے۔

 آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، ملاقات میں چین کی جانب سے امن واستحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف کی گئی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے چین کی حمایت اورتعاون پرشکر یہ ادا کیا اوراہم مسائل پر پاکستان کی سفارتی حمایت پر چینی وزیرخارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستی کوبہت اہمیت دیتا ہے جب کہ پاکستان اسی جوش وجذبہ سے دوستی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

image resize

ملاقات میں چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ سی پیک کوحقیقت بنانے کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان کودرپیش چیلنجوں کوسمجھتے ہیں، علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کرداراہم ہے، چین پاکستان کی بھارت اورافغانستان سے بہترتعلقات کی کوششوں کوسراہتا ہے، چین اہم ایشوزپرحمایت پرپاکستان کا شکرگذار ہے اورچین پاکستان  کی  مکمل  حمایت اورتعاون جاری رکھے گا۔

Mostly cloudy

17°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 40%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 18°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 8°C / 13°C Sunny
Thursday 6°C / 13°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ