ہیڈلائنز


پریڈ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں‘آئی ایس پی آر

Written by | روزنامہ بشارت

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں، پریڈ کا خصوصی پہلو چین اورسعودی فورسزکے دستوں کی شرکت ہے.

پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یوم پاکستان والے دن ترکی کا فوجی بینڈ مہترن بھی پریڈ میں پرفارم کرے گا، جبکہ جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ بھی پریڈ دیکھیں گے۔

یاد رہے کہ “23 مارچ” کی تاریخ مادر وطن کے لئے بہت اہم دن ہے ، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، اس قرارداد کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی، واضح رہے اُس کامیابی کا نام” پاکستا ن “ ہے۔

اسی لئے “23 مارچ” کو “یوم پاکستان” کہا جاتا ہے، یہ ہی نہیں بلکہ 1956 کو “23 مارچ” کے دن ہی پاکستان کا پہلا آئین مرتب ہوا تھا.

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 54%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Tuesday 7°C / 12°C Partly cloudy
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 8°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 9°C / 13°C Mostly cloudy
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ