ہیڈلائنز


گستاخانہ مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ خصوصاً فیس بک پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک کے مقامی سروس پرووائیڈر اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کے نہ صرف نام شیئر کرے بلکہ اس کے پیچھے کار فرما مقاصد سے بھی آگاہ کرے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ امریکا میں پاکستان کے سفیر کو اس ضمن میں ایک خصوصی افسر مقرر کرنے کا کہا ہے جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک، ٹوئٹر، اور وائبر وغیرہ کے حکام سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کرے اور پھر پاکستان میں ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رابطہ رکھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ توہین آمیز مواد عالمی مسئلہ بن گیا ہے لیکن کوئی اسلامی ملک اس کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہا۔ ہم دوسرے مسلمان ممالک سے رابطے کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ اگر یہ کام نہیں ہوتا تب اکیلا پاکستان بھی جو اقدامات اٹھانے پڑے، وہ اٹھائے گا۔

Cloudy

22°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ