ہیڈلائنز


ایاز صادق آج کل کس کام میں مصروف ہیں؟

Written by | روزنامہ بشارت

 مراد سعید اورجاوید لطیف کے درمیان جھگڑے سے متعلق قائم تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ اسپیکرقومی اسمبلی کو ارسال کردی لیکن اسپیکر سفارشات ایک طرف رکھ کرصلح صفائی سے معاملے کے حل کیلئے سرگرم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں رکن پی ٹی آئی مراد سعید اورمسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے درمیان جھگڑے کا ذمہ دار دونوں ارکان کو ٹھہرایا ہے ۔ کمیٹی نے تحریک انصاف کے رکن پر دوروز جبکہ حکومتی رکن پر آٹھ روز تک ایوان میں داخلے پر پابندی کی سفارش کی ہے ۔سفارشات اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کو بھجوادی گئی ہیں،کمیٹی کے فیصلے کا اعلان اسپیکر کو کرنا ہے تاہم تحقیقات پر فیصلہ جاری نہیں ہو سکا ۔اطلاعات کے مطابق اسپیکرایازصادق صلح وصفائی سے تنازع کے حل کیلئے سرگرم ہیں ۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ کی خدمات لے لی ہیں ۔ خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ کے جرگے میں مراد سعید کو منانے کی کوشش بھی کی گئی 

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: E at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ