ہیڈلائنز


امریکا نوازی نے رنگ دکھانا شروع کر دیا، آصف زرداری کا برا وقت شروع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حسین حقانی کے بیان کے خلاف ظفرعلی شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری  کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کے بیان کے خلاف  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفرعلی شاہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حسین حقانی نے ایبٹ آباد آپریشن میں سہولت کار کے کردار کا اعتراف کیا جب کہ حسین حقانی کے اس عمل میں آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی بھی شامل تھےلہذا آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور حسین حقانی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حسین حقانی کوبیرون ملک سے لانے کے احکامات دیے جائیں اور آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی سمیت حسین حقانی کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلایاجائے۔واضح رہے کہ حسین حقانی نے امریکی اخبار میں لکھے اپنے آرٹیکل میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سی آئی اے اہلکاروں کی پاکستان میں تعیناتی کے لیے سویلین حکومت سے بات چیت کی تھی۔

Clear

21°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 22°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ