ہیڈلائنز


پاکستان اور ایران اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

گورنرسندھ محمد زیبر سے ایران کے نئے قونصل جنرل احمد محمدی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سماجی شعبے کی ترقی میں ایران کے مزید تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنرسندھ محمد زیبر نے کہا کہ پاکستان اورایران اسلامی اخوت کے رشتےمیں بندھے ہوئے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں، قدرتی آفات میں ایران نے سب سے پہلے امدادی کام انجام دئیے ہیں۔

ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام اور حکومت پاکستان کوبہت زیادہ ترجیح دیتے ہیں، سندھ کی ترقی کے لئےتعاون جاری رکھیں گے۔

انیسویں اجلاس کے موقع پر یہ حتمی فیصلہ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ 1965 اور 1971 کی جنگوں میں ایران نے پاکستان کی بھرپور مدد کی جبکہ اقوام متحدہ کے فورم میں بھی ایران نے پاکستان کا ساتھ دیا، 1971 میں شاہِ ایران نے سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان کا دورہ کرکے پاکستانی قوم کے دکھوں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی۔

بنگلہ دیش کو بھی ایران نے اس وقت تسلیم کیا جب پاکستان نے اسے تسلیم کیا، اس کے علاوہ کشمیر کا مسئلہ جب بھی اقوام متحدہ میں پیش ہوا ہے، ایران نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 67%
Wind: N at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ