ہیڈلائنز


فوجی عدالتوں کا توسیع پاتے ہی بڑا فیصلہ، جس کا سب کو انتظار تھا

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 3 مجرموں کو ساہیوال کی جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا، تینوں دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والوں میں محمد ذیشان ولد عبدالقیوم، شاہ ولی ولد گل خان اور سید زمان شامل ہیں۔ شاہ ولی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کا رکن تھا جب کہ محمد ذیشان اور سید زمان خان حرکت الجہاد اسلامی کے رکن تھے، سید زمان نے فوج پر حملے کے الزامات کا عدالت میں اعتراف بھی کیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 161 میں سے 21 دہشت گردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ