ہیڈلائنز


بوڑھا استعمار کہلانے والا برطانیہ ایکبار پھر سرگرم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: برطانوی حکومت کی نگرانی میں پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لئے لندن میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کے لئے برطانوی حکومت نے لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور افغانستان کے سیکیورٹی ایڈوائزر حنیف اتمر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے خصوصی نمائندے مارک لائل گرانٹ شرکت کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر ذخیلوال کے مطابق لندن میں اجلاس کا مقصد پاک افغان کشیدگی کم کرانا ہے جب کہ اجلاس کی میزبانی برطانوی حکومت کرے گی جس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ