ہیڈلائنز


عمران خان کی آف دی ریکارڈ گفتگو ...

Written by | روزنامہ بشارت

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سوشل میڈیا پر ایک لفظ ’پھٹیچر‘ کی وجہ سے ہنگامہ برپا کرنیوالی ویڈیو سامنے لانیوالی خاتون بھی منظرعام پر آگئی ہے اور ایک مرتبہ پھر عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ جاپہنچیں ، ملاقات کے بعد کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی متنازعہ ویڈیو اینکر پرسن اور صحافی ’عفت حسن رضوی ‘ سامنے لائی تھیں اور تنقید کے بعد اُنہوں نے واضح کیا کہ ’ عمران خان کے سامنے بیس رپورٹر بیٹھے تھے، دس نے اپنے موبائل فون کے کیمرے کھولے ہوئے تھے، سوال وجواب ہو رہے تھے۔ عمران خان یا ان کے اطراف بیٹھے ترجمانوں نے ایک بار بھی کسی کو نہیں روکا کہ یہ آف دی ریکارڈ گفتگو ہے ریکارڈنگ نہ کی جائے،لوگوں نے مجھے ملعون تک کہہ دیا، ہم الیکٹرانک میڈیا والوں کی یہ مجبوری ہے کہ خبر کے ساتھ ساتھ ویڈیو کلپ بھی ہونا چاہیے، اخبار والوں کے لئے آسانی تھی کہ بس لکھ رہے تھے۔ دس رپورٹروں نے عمران خان کی گفتگو کے مختلف حصوں کی ویڈیو بنائی اور اپنے دفاتر کو بھیج دی‘۔اُنہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ ناقدین اب ہنگامہ برپاہونے کے بعد مختلف باتیں کررہے ہیں لیکن مختلف اداروں کے رپورٹرز نے اپنے نام کیساتھ خبریں فائل کیں ۔اسی طرح عفت حسین رضوی کے دفاع میں خاتون صحافی نوشین یوسف بھی میدان میں آگئیں اور کہاکہ ’نہ تو وہ ملاقات آف ریکارڈ تھی اور نہ ہی کوئی لیڈر اجنبی رپورٹرز سے دل کے راز شیئرکرتا ہے ، مجھے عفت پر فخر ہے ، تنقید کرنیوالے رپورٹرز سے شاید خبرمس ہونے پر ان کےاداروں نے بھی پوچھ گچھ کی ہوگی جس کا سارا غصہ عفت پر نکال رہے ہیں‘

Cloudy

16°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 65%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ