ہیڈلائنز


فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: فاٹا اصلاحات کمیٹی کی تجاویز کے تحت قبائلی علاقوں کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین نے حکومتی اصلاحات کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔درخواست میں وفاق، صدر مملکت، وزیراعظم، وزارت سیفران اور گورنر خیبرپختون خوا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کا عمل غیر آئینی ہے، حکومتی اصلاحات کمیٹی میں شامل کسی ایک بھی فرد کا تعلق فاٹا سے نہیں۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے فاٹا اصلاحات کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں قبائلی علاقے کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے تاہم انضمام کا یہ عمل 5 سال میں بتدریج مکمل ہوگا

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ