ہیڈلائنز


سندھ میں شراب کی فروخت پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سندھ بھر میں شراب کی فروخت پر پابندی کے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں شراب کی فروخت پرعبوری پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے جس میں درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ 30 دن کے لئے شراب کی فروخت پرعبوری پابندی کا حکم غیر قانونی ہے، شراب صرف غیر مسلم اور غیر ملکی افراد کو لائسنس کے تحت فروخت کی جاتی ہے اورلائسنس کے تحت کاروبار قانون کے مطابق ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شراب کی فروخت پرپابندی سے بھاری نقصان ہوگا لہذا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھرمیں تمام شراب خانے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک میکنزم نہ بن جائے تمام شراب خانے بند کردیے جائیں اورسندھ حکومت 30 روزمیں میکنزم بناکر رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 71%
Wind: E at 6.44 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ