ہیڈلائنز


انتہائی مطلوب 20 دہشتگردوں کی تصاویر پر مشتمل ریڈ بک جاری کر دی گئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے انتہائی مطلوب خطرناک دہشت گردوں کی ریڈ بک جاری کردی گئی ہے، دہشت گردوں کے سروں کی قیمت ایک کروڑ روپے تک رکھی گئی ہے، جس میں بے نظیر بھٹو، شجاع خانزادہ اور  پرویز مشرف پر حملے میں ملوث دہشت گرد شامل ہیں۔ خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے انتہائی خطرناک مطلوب دہشت گردوں کی کتاب ریڈ بک دو ہزار سترہ جاری کردی گئی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اس ریڈ بک میں شامل دہشت گرد اہم شخصیات پر ٹارگٹڈ حملوں میں ملوث ہیں۔ ریڈ بک میں شامل کیے گئے دہشت گردوں کو زندہ یا مردہ صورت میں پکڑنے کی انعامی رقم بیس لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ دہشت گردوں میں بے نظیر بھٹو پر خودکش حملے میں ملوث بیت اللہ محسود گروپ کے دہشت گرد اکرام اللہ کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، شجاع خانزادہ پرخودکش حملے میں ملوث تین دہشت گردوں محمد نیاز، حافظ محمد سہیل اور ظہیر احمد  کے سروں کی کل قیمت پچھہتر لاکھ رکھی گئی ہے۔سابق صدر  پرویز مشرف پر حملے میں ملوث دہشت گرد مطیع الرحمان کی قیمت سب سے زیادہ ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ریڈ بک میں امریکی ایڈوائرز کے قتل میں ملوث دہشت گرد سعد منیر ڈار کا نام بھی شامل ہے، جب کہ درباروں، مال روڈ، جی پی او چوک اور نیول وار کالج پر دہشت گردی میں ملوث افراد بھی اس کتاب کا حصہ ہیں۔

Mostly sunny

11°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ