ہیڈلائنز


اسلام آباد میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں رہیں، چوہدری نثار کا اعتراف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وفاقی دالرالحکومت میں خواتین کی عزت اب محفوظ نہیں رہیں ہیں، اسلام آباد میں ایک سال کے دوران 160 زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ اقدام قتل کے واقعات میں دس فیصد اضافہ ہوا۔ قومی اسمبلی میں مختلف حوالوں سے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں رہیں ہیں، اسلام آباد میں ایک سال میں زیادتی کے واقعات میں 160 فیصد اضافہ ہوا، سال 2015 کے دوران زیادتی کے 15 اور سال 2016میں زیادتی کے 39 واقعات ہوئے، اسلام آباد میں ایک سال میں اقدام قتل کے واقعات میں 10 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ  خواتین پر تشدد کے 46مقدمات درج کیے گئے۔ایوان میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں دہشت گردی سے متعلق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ طورخم اور چمن بارڈرز پہلے ہی فعال ہیں، تاہم سال  2020تک دونوں بارڈرز کو جدید آلات سے لیس کردیا جائیگا، جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردتنظیموں کو رقوم کی فراہمی روکنے کیلئے سب کمیٹی قائم کردی گئی ہے، مگر مفررو دہشت گردوں کی تعداد کا تعین ناممکن ہے۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فاٹا سے 88 اور  آزاد جموں و کشمیر سے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اسلام آباد میں16بچوں کو اغواء کیا گیا، 9بچوں کو بازیاب کرایا گیا، تاہم 7بچے تاحال لاپتا ہیں، لاپتا بچوں کو بازیاب کرانے کی کوششیں جاری ہیں، پانی کی غیر معیاری بوتلیں بنانےو الوں سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کے کیخلاف17مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ