ہیڈلائنز


پاکستان نے سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

Written by | روزنامہ بشارت

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمستقل نشستوں میں اضافہ ہی بہترین راستہ ہے۔ سکیورٹی کونسل اصلاحات کے حوالے سے بین الحکومتی مباحثہ میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کومزید جمہوری بنانے کیلئے غیرمستقل نشستوں میں اضافہ بہترین راستہ ہے اور اس اقدام سے سلامتی کونسل مزید جمہوری ادارہ بن جائے گا جب کہ اگر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان خطے کو جواب نہیں دے سکتے تو انہیں نمائندگی کا دعویٰ بھی نہیں کرنا چاہیے۔ ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مباحثہ میں اقوام متحدہ میں ویٹو کے اہم مسئلے کو حل کرنے پر بھی زور دیا جو سلامتی کونسل کے افادیت، شفافیت اور جواب دہی میں بڑی رکاوٹ ہے۔

Partly cloudy

8°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 61%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ