ہیڈلائنز


کپتان کا ایک اور’’وار‘‘

Written by | روزنامہ بشارت

 چیئر مین تحریک انصاف اور سابق کرکٹ لیجنڈ عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کھیلنے کیلئے لاہور آئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ”پھٹیچر اور ریلو کٹے “ قرار دیتے ہوئے پہچاننے سے ہی انکار کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی” پھٹیچر“ کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کھیلنے کیلئے لاہور آئے ۔ ”ایسے کھلاڑیوں کو پیسہ دیں تو وہ ڈومیسٹک سیزن بھی کھیلنے آجائیں گے ، بڑے ناموں نے نہیں آنا تھا جو پاکستان نہیں آئے “۔ عمران خان نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ 2یا تین کھلاڑیوں نے نہیں آناتھامگر باقی سارے ”پھٹیچر اورریلو کٹوں “نے تو ویسے بھی آجانا تھا ، میں تو کسی کا نام بھی نہیں جانتا جو یہ کہہ رہے ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑی آگئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق لیجنڈ کرکٹر نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں پتہ یہ کھلاڑی کون تھے ، مجھے لگتا ہے ایسے ہی کسی کو افریقہ سے پکڑ کر لے آئے اور کسی کو کدھر سے پکڑ کر لے آئے کہ غیر ملکی کھلاڑی آگئے ،ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو جانتا بھی نہیں “

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ