ہیڈلائنز


آپریشن ردالفساد جاری، ملک بھر میں کارروائیاں، 50 سے زائد افراد گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اٹک/ حافظ آباد/ مظفر گڑھ : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت وطن دشمنوں کیخلاف رینجرز، پولیس اور حساس اداروں کے آپریشنز جاری ہیں، متعدد مشتبہ افغان باشندوں سمیت پچاس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملک بھر میں دہشت گردوں ، سہولت کاروں اور وطن دشمنوں کے خلاف پاک فوج، ایجنسیز، رینجرز، ایف سی اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، تازہ کارروائی میں اٹک کے علاقے خورد میں رینجر، پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران چار افغانوں سمیت چودہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق گرفتار افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ، اور منیشات برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔مظفرگڑھ میں تھانہ رنگ پور کے علاقے سروانی بنگلہ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران تین مشکو ک افراد کو گرفتار کرکے ملزمان سے بندوق اور کارتوس برآمد کرلیئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب حافظ آباد کے علاقے میں اسلحہ اسمگل کرنے کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا، اسلحہ کو تخریب کاری کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ کراچی میں پولیس نے  تین جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی، جب کہ رحیم یار خان سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم سات افغانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مقامی ہوٹلوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے، جب کہ بڑی تعداد میں لوگوں کے کوائف بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: SE at 6.44 km/h
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 15°C Mostly sunny
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ