ہیڈلائنز


اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری نثار کو کل طلب کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ذاتی حثیت میں کل طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں مقدس ہستیوں کی شان میں سوشل میڈیا پر گستاخی کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزیر داخلہ چوہدری علی نثار علی خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ گستاخانہ مواد نشر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو امن و امان کا سنگین مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے، سوشل میڈیا کے بغیر پہلے بھی زندہ تھے لیکن کسی نے ہماری محبت پر ایسا حملہ نہیں کیا، ملوث عناصر اور جو تماشہ دیکھتے رہے دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی جب کہ وزیر داخلہ بتائیں کہ حکومت کی جانب سے کیا اقدامات اٹھائے گئے کیونکہ یہ معاملہ بیورکریسی پر نہیں چھوڑیں گے۔ سماعت کے دوران  آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پی ٹی اے  پیش ہوئے جب کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذمہ داران اس معاملے پر ایکشن لیں۔

Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ