ہیڈلائنز


چیف جسٹس پاکستان کا غیر ضروری درخواستوں پر جرمانے عائد کرنے کا عندیہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے غیرضروری نظر ثانی درخواستوں پر جرمانے عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے غیرضروری نظرثانی درخواستوں پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ہم زیر التوا مقدمات نمٹانا چاہتے ہیں، پہلے ہی نظرثانی درخواستیں کیا کم ہیں کہ اب ہردوسرے مقدمے میں اس قسم کی درخواستیں دائرکردی جاتی ہیں، ہم ابھی احتیاط برت رہے ہیں اور جرمانے نہیں کررہے لیکن مستقبل میں غیرضروری نظر ثانی درخواستوں پر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثارنے جب اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو سب سے پہلے انہوں نے وکلا کی جانب سے مقدمات کے التوا سمیت دیگرغیرضروری درخواستوں کے سد باب پر زور دیا تھا۔

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ