ہیڈلائنز


کھلاڑیوں کیلئے گھٹیا الفاظ کا استعمال عمران خان کی سوچ کا عکاس ہے، مریم اورنگزیب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گھٹیا الفاظ کا استعمال عمران خان کی سوچ کا عکاس ہے اوراگر پی ایس ایل کا فائنل پاگل پن تھا توقوم دہشتگردی کے خلاف ایسا کرتی رہے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جب بھی بات کرتے ہیں پاکستان کے خلاف ہوتی ہے، آزادی اظہار رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے لیکن دوسروں کی دل آزاری کرنے والے بیانات سے گریزکرنا چاہیئے۔ عمران خان کے بیان کی وجہ سےعالمی کھلاڑیوں کو خوف لاحق ہوا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ لاہورمیں پی ایس ایل فائنل کےانعقاد پرقوم مبارکباد کی مستحق ہے، پی ایس ایل فائنل دہشت گردوں کوبے خوف پاکستان کا جواب تھا، اگرپی ایس ایل کا فائنل پاگل پن تھا تو قوم دہشت گردی کے خلاف ایسا کرتی رہے گی، بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے گھٹیا الفاظ کا استعمال عمران خان کی سوچ کا عکاس ہے، عمران خان سے خیر کی توقع نہیں ہے ، وہ خود بھارت جا کرمیچز پر کمنٹری کرتے ہیں لیکن پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نہیں آتے.

Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 56%
Wind: W at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ