ہیڈلائنز


پی ایس ایل فائنل پاکستانی میدانوں کو آباد کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج دنیا پر ثابت کردیا کہ تنہائی کے دن ختم ہوگئے ہیں جب کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستانی میدانوں کو آباد کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔  پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر وزیراعظم نوازشریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال کے دوران ہم مضبوط اورمستحکم ہوئے ہیں، تمام مشکلات، خوف اور تقسیم کے باوجود ہم آگے بڑھے ہیں، ہم نے قومی توقعات کے مطابق ساز گار ماحول پیدا کیا جب کہ آج دنیا پر ثابت کردیا کہ تنہائی کے دن ختم ہوگئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے، پی ایس ایل فائنل کے پاکستان میں انعقاد سے ہم مزید مضبوط اورمتحد ہوئے ہیں، پی ایس ایل کا فائنل مستقبل کے لئے نیک شگون ہے اور خوشی ہے کہ موثر اقدامات سے عوام کو پسندیدہ کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔

Partly cloudy

17°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 52%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ