ہیڈلائنز


پاک فوج برادر ملک ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، آرمی چیف

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی سفیر کی ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،پاک فوج برادر ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔جنرل قمر باجوہ نے مزید کہا کہ پاک ایران فوجی تعاون سے علاقے میں امن کو فروغ ملے گا۔ملاقات میں ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے اور کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد قابل تعریف اقدام ہے۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ