ہیڈلائنز


ہماری حکومت کے اقدامات سے بلوچستان کی محرومی کا خاتمہ ہوا ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کووسائل کی یکساں تقسیم ہماری ذمے داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلی بلوچستان سردارثناء اللہ زہری نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلی بلوچستان نے وزیراعظم کوصوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری سے عوامی بہبود کے منصوبوں پرنئے ولولے سے کام جاری ہے اوروفاقی حکومت کے اقدامات سے صوبے کی محرومی کا خاتمہ ہوا ہے  جب کہ حکومتی اقدامات کی بدولت میں سلامتی کی صورتحال بھی بہتری ہوئی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ تمام صوبوں کا ملکی وسائل پریکساں حق ہے اورتمام ہی صوبوں کووسائل کی یکساں تقسیم یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، فاٹا اورگلگت بلتستان کوبھی ملکی وسائل پریکساں حق دینا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان کوترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنا ہمارا وژن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں جاری منصوبوں اوراسکیموں کی رفتارکی خود نگرانی کررہا ہوں، ملک کی تمام اکائیوں میں یکساں ترقی کے بغیرحکومتی ویثرن کی تکمیل نہیں ہوسکتی، حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے بلوچستان کے عوام بااختیارہوں گے اورحکومتی اقدامات کی بدولت بلوچ عوام کو بہتری زندگی کا ادراک ہوگا۔

Partly cloudy

8°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 9°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 7°C / 13°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ