ہیڈلائنز


تیمور قتل کیس، اسلام آباد پولیس نے پیٹی بھائی کو بے گناہ قرار دے دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تیمور قتل کیس کے مرکزی ملزم پولیس اہلکار سمیع کے مقدمے کے چالان میں تفتیشی افسر نے ملزم کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل ہونے والے تیمور کے مقدمے کا چالان پیش کردیا گیا ہے اور چالان میں کیس کے مرکزی ملزم پولیس اہلکار سمیع کو بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔تفتیشی افسر نے چالان میں تحریر کیا ہے کہ  3 فروری کو تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ناکے پر ڈیوٹی کی انجام دہی میں مصروف  پولیس اہلکار سمیع نے دوران ڈیوٹی مقتول تیمور کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس پر اہلکار نے فائرنگ کردی جس سے تیمور کی موت واقع ہوگئی۔ چالان میں ملزم سمیع کی فائرنگ کو غیر ارادی فعل قرار دے کر کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار کی فائرنگ کا مقصد تیمور کو قتل کرنا نہیں تھا ۔چالان میں ملزم سمیع کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود اور تیمور قتل کیس میں گرفتار دوسرے  پولیس اہلکار طارق کو بھی کلین چٹ مل گئی ہے اور اسے ملزمان کی فہرست سے خارج کرکے گواہان میں شامل کرلیا گیا ہے۔  چالان میں مقتول تیمور کی ساتھی خاتون ماہین، 3 پولیس اہلکار اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز بھی گواہان میں شامل ہیں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ