ہیڈلائنز


کچھ دوست نما دشمن نہیں چاہتے کہ سول و عسکری قیادت ایک پیج پر اکٹھے ہوں، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کچھ ملک دشمن اور دوست نما دشمن سول اور عسکری قیادت کو ایک صفحے پر اور ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔ اسلام آباد میں حالیہ ترقی پانے والے میجرجنرلز سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بہترین سول اور ملٹری تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں سول اور ملٹری اداروں کو یک زبان ہوکر بولنا چاہئے کیوں کہ یہ قومی و ملکی مفاد میں ہے لیکن کچھ ملک دشمن عناصر دونوں قیادتوں کو ایک ساتھ اور اچھے تعلقات کے ساتھ چلتا نہیں دیکھ سکتے جب کہ کچھ دوست نما دشمن بھی یہ نہیں چاہتے کہ سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر اکٹھے ہوں اور ایک ساتھ  مل کر کام کریں۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سول،عسکری قیادت کو ہم آواز ہو کر متفقہ طور پر ملک کے لیے کام کرنا چاہیے اور مجھے پختہ یقین ہے کہ سول اور ملٹری ادارے متفق ہو کر کام کریں گے اور مستقبل میں بھی ملک کی خدمت میں ایک ساتھ پیش پیش ہوں گے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ