ہیڈلائنز


اسلام آباد، سخت سیکورٹی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کا آغاز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سمیت رکن ممالک کے سربراہان بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں، تمام رکن ممالک کے سربراہان کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے ای سی او اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کا خطہ وسائل کی دولت سے مالا مال ہے، خوشحالی کیلئے ای سی او ممالک کو باہمی روابط کو فروغ دینا ہوگا۔ اسلام آباد میں ای سی او اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور معاشی اعشاریئے بھی بہتر ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری کا ثبوت یہ ہے کہ اس کو دنیا کے دیگر ممالک نے بھی تسلیم کیا ہے، جن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم خطے کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اس مقصد کیلئے خطے میں سڑکیں، تیل اور گیس کے ذخائر کی موجودگی تمام رکن ممالک کو قریب لا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی میں سی پیک نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کی وجہ سے دوست ممالک کے تعلقات کو فروغ ملا ہے۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ