ہیڈلائنز


آپریشن ردالفساد ملک بھر سے دہشتگردوں کے ہمدردوں کو ختم کرنا ہے، آئی ایس پی آر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سمیت دیگر دشمن ایجنسیوں کی سپورٹ حاصل ہے، دشمن ایجنسیوں کی سپورٹ کے بغیر دہشتگرد کارروائیاں نہیں کر سکتے۔ بارڈر مکینزم بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاک افغان بارڈر کھولنے کے لیے افغانستان کو کچھ اقدامات کرنے چاہیئں، زیادہ تر دہشت گرد مارے گئے جبکہ کچھ افغانستان میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فوج کی جانب سے کارروائیاں کسی خاص صوبے کے افراد کے خلاف نہیں ہو رہیں اور نہ ہی ہماری سرزمین افغانستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔ افغانستان کے ساتھ فوجی تعاون ہے، بارڈر مکینزم بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک افغان بارڈر کھولنے کے لیے افغانستان کو کچھ اقدامات کرنے چاہیئں، وہ خود مسائل سے گزر رہا ہے، اس نے بھی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد ملک بھرمیں دہشت گردوں کے ہمدردوں کو ختم کرنا ہے، پاکستان کے استحکام کو اب مزید مضبوط کرنا ہے۔ زیادہ تر آپریشن ریاست کی رٹ کو بحال کرنے کے لیے کیے گئے جبکہ نئے آپریشن میں ایک ہی پیغام ہےکہ ہمیں اس فساد کو پاکستان سے ختم کرنا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر تمام ادارے کام کررہے ہیں، مشتبہ افراد کی بلاتفریق گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہو یا کوئی بھی ایونٹ، ٹاسک دیا گیا ہے توہم سکیورٹی فراہم کریں گے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ