ہیڈلائنز


ملا فضل اللہ نے مجھے فون پر کہا کہ حملوں کیلئے ہمیں پنجاب تک جانے دو، اسفند یار ولی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ طالبان کے امیر نے مجھے فون پر کہا ہے کہ ہمارے راستے سے ہٹ جاﺅ، ہمیں پنجاب پر حملے کیلئے جانے دو۔ یہ انکشاف انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیاست میں ذاتی مقاصد نہیں ہیں، پاکستان میں پختونوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کا ردعمل بہت برا ہوسکتا ہے، ہماری جماعت میں حبیب جالب پنجاب سے تھا، مجھے پنجاب یا پنجابیوں سے کوئی گلہ نہیں ہے۔ ہماری جماعت کو ہمیشہ پنجاب سے اچھے دماغ رکھنے والے لوگ ملے ہیں، ہر افغان پختون ہے لیکن ہر پختون افغان نہیں ہے۔ میں فخر کرتا ہوکہ میں ایک پاکستانی ہوں، میری پاکستانیت پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو دہشتگرد ہے وہ دہشتگرد ہے، جو طاقت کے ذریعے کسی پر اپنی سوچ دوسرے پر مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، چاہے وہ فوجی ہے یا مولوی ہے، فوجی عدالتوں سے متعلق پیپلز پارٹی کی اے پی سی کا فیصلہ بعد میں کروں گا کہ اسکی حمایت کرنی ہے یا مخالفت۔ انہوں نے کہا ہے کہ 12 مارچ تک فاٹا کا مسئلہ حل نہ ہوا تو سب اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔ تمام جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں جن میں جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی بھی شامل ہیں۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 84%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ