ہیڈلائنز


ایران کے صدر کی پاکستان آمد

Written by | روزنامہ بشارت
 ایران کے صدر حسن روحانی سرکاری دورے پر پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی صدر کا ائر پورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر سمیت توپوں کی سلامی دی گئی۔ دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔ اس موقع وفاقی وزراء اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر بھی موجود تھے۔ ایران کے صدر حسن روحانی ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اسلام آباد پہنچنے والی پہلی مہمان شخصیت آذربائیجان کے صدر الہام علیوف تھے۔ دفاعی پیدوار کے وزیر رانا تنویر حسین اور دوسرے سینئر حکام نے ان کا نور خان ائربیس پر استقبال کیا۔ سربراہ اجلاس کا موضوع ہے ” علاقائی خوشحالی کیلئے روابط” جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مثالی منصوبے کے تناظر میں خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ رکن ملک توانائی، بنیادی ڈھانچے، مواصلات اور تجارت کے شعبوں میں خطے سے باہر اور خطے کے اندر روابط پر توجہ مرکوز کریں گے۔ سربراہ اجلاس میں اسلام آباد اعلامیے اور اقتصادی تعاون اور روابط بڑھانے کے لائحہ عمل پر مبنی ای سی او ویژن 2025 کی منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے پاکستان، ایران، ترکی، افغانستان، ترکمنستان، کرغیزستان، ازبکستان، کزغستان، تاجیکستان اور جمہوریہ آذربائیجان، ای سی او کے رکن ممالک ہیں
Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ