ہیڈلائنز


پاک روس مضبوط فوجی تعلقات خطے کی سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کرینگے، آرمی چیف

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کےدرمیان مضبوط فوجی تعلقات خطے کی سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں روسی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور آپریشن ’رد الفساد‘ کو بھی سراہا۔ روسی سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی اور دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سے دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر روس کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات خطے کی سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔

Cloudy

18°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 64%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ