ہیڈلائنز


عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں

Written by | روزنامہ بشارت

 وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں اور جو بھی بیان دیں سوچ سمجھ کر دیا کریں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سربراہ تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں وہ اپنے بے سروپا بیانات کے ذریعے پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں۔

دوسری جانب انہوں نے بلالو بھٹو  کے حالیہ بیان کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ سے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے اس لیے بلاول کو چاہئے کہ وہ اپنی والدہ کی سیاسی بصیرت سے کچھ سیکھیں اور اپنے بیانات میں بردباری اور سیاسی بالغ نظری لے کر آئیں۔

انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد پنجاب حکومت کا دلیرانہ فیصلہ ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ زدل دہشت گرد چاہتا ہے پاکستان میں استحکام نہ ہو اور بین الاقوامی کرکٹ پاکستان میں نہ آئے لیکن باہمت پاکستانی قوم دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مجموعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ