ہیڈلائنز


وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر تبادلہ خیال ہوا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے حکم نامے پرجلد جواب داخل کراؤں گا جبکہ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ہونا چاہیئے اورکوئی اچھا سیاستدان یا بیوروکریٹ بھی چیف الیکشن کمشنر ہوسکتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے صرف سپریم کورٹ کا جج ہونے کی پابندی ختم ہونی چاہیئے جس کے لئے ترامیم کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں وفاق کو آئندہ 2 ہفتے میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی ہدایت کی تھی۔

 

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ