ہیڈلائنز


الطاف حسین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت پھیلانے کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں وفاقی دارالحکومت کے 3 تھانوں کوہسار، سیکریٹریٹ اور بہارہ کہو میں پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت پھیلانے کے الزام میں درج تین مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے عدم پیشی پر ملزم بانی ایم کیو ایم کے ناقابل ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے 16 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت پھیلانے سے متعلق ملک کے مختلف شہروں میں 100 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

Sunny

14°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ