ہیڈلائنز


ایرانی صدر حسن روحانی 28 فروری کو پاکستان آئیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

تہران: ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر 28 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے، تہران نے حسن روحانی کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے 28 فروری کو منگل کے روز اسلام آباد پہنچیں گے، تہران میں ایوان صدر کے اعلٰی عہدیدار پرویز اسماعیلی نے ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر حسن روحانی ای سی او کے سربراہی اجلاس میں، خطے کے اہم اقتصادی معاملات پر ایران کے موقف کو کھل کر بیان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر حسن روحانی اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ای سی او اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ واضح رہے کہ رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے لئے حالات کو سازگار بنانا، تجارت میں حائل رکاوٹوں کو بتدریج ختم کرنا اور افرادی قوت کی تربیت کے لئے مشترکہ منصوبے تیار کرنا، ای سی او کے مقاصد میں شامل ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس یکم مارچ 2017ء کو اسلام آباد میں منقعد ہو رہا ہے۔ ای سی او کے 10 رکن ممالک میں پاکستان، ترکی، ایران، افغانستان، ترکمانستان، کرغیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجکستان اور آذربائیجان شامل ہیں۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 75%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 9°C / 18°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ