ہیڈلائنز


ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد خواتین ووٹنگ فہرست سے باہر

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی مسلسل عدم دلچسپی کے باعث مرد اور خواتین ووٹرز کا فرق روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور ملک بھر میں ایک کروڑ  21 لاکھ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔ پاکستان کی کل آبادی کا 51 فیصد خواتین اور 49 فیصد مردوں پر مشتمل ہے لیکن قومی ووٹرز لسٹیں اس کا الٹ نقشہ پیش کررہی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک  کروڑ  21 لاکھ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔ دستاویز کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 67 لاکھ اور سندھ میں 22 لاکھ خواتین ووٹرز لسٹوں میں شامل نہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 20 لاکھ، بلوچستان میں 5 لاکھ 69 ہزار، فاٹا میں 5 لاکھ 23 ہزار اور اسلام آباد میں 52 ہزار خواتین کا ووٹرز لسٹوں میں اندراج نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی مسلسل عدم دلچسپی کے باعث مرد اور خواتین ووٹرز کا فرق روز بروز بڑھتا جارہا ہے، خواتین کو انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے شعبہ جینڈر بھی بنایا تھا لیکن 2 سال کے دوران اس شعبے کی کارکردگی واجبی سی رہی۔
Clear

24°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ