ہیڈلائنز


کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی پر 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا برقرار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اپیلیٹ کورٹ نے ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی مسلسل عدم حاضری پر ماڈل ایان علی کی 5 کروڑ روپے جرمانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ جسٹس ملک منظور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ڈالر گرل ماڈل ایان علی کی جرمانے کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ لیکن ماڈل ایان علی کے وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ کو اب کیس میں کوئی دلچسپی نہیں رہی اور وہ مسلسل غیر حاضری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ عدالت نے ایان علی کے خلاف 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمہ کی جرمانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی اس وقت بیرون ملک جاچکی ہیں اور انہوں نے کسٹم کورٹ کی جانب سے 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا کو ایپلیٹ کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNW at 22.53 km/h
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ