ہیڈلائنز


نجی اسکولوں کے نصاب میں مجرمانہ غفلت، آزاد کشمیر کو مقبوضہ علاقہ قرار دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں کے نجی اسکولوں میں پانچویں جماعت کے بچوں کو پڑھائے جانے والی معاشرتی علوم کی کتاب میں آزاد کشمیر کو پاکستان کا مقبوضہ علاقہ قرار دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نصابی و غیر نصابی کتب چھاپنے والے نجی پبلشنگ ادارے  پیرا ماؤنٹ کی جانب سے چھاپی جانے والی پانچویں جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب میں آزاد کشمیر کو پاکستان کا مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے اور یہ کتاب ملک کے متعدد بڑے شہروں میں بھی دستیاب ہے لیکن حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا تاہم پیرا کی جانب سے اس  کتاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے کتاب میں ہونے والی مجرمانہ غلطی پر ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ  کئی دیگر کتابوں میں بھی اسی طرح کی سنگین غلطیاں موجود ہیں۔ سینیٹر سحرکامران کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی سنگین غلطی ہے ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو غلط راہ پر گامزن کررہے ہیں اور جو کام دشمن کرنا چاہتے ہیں ہم وہ خود کررہے ہیں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ