ہیڈلائنز


وفاقی وزیر کی جعلی سیکرٹری بن کر کروڑوں روپے لوٹنے والی خاتون گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: خود کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سیکرٹری ظاہر کر کے حج و عمرے کی سعادت کے لئے جانے والوں سے لوٹ مار کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ عازمین حج کو لوٹنے کا ایک اور بڑا اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے اور خود کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کی سیکرٹری ظاہر کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمہ تسنیم فاطمہ نے 2014 میں وزارت مذہبی امور کی عمارت کو استعمال کرتے ہوئے 54 شہریوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ملزمہ تسنیم فاطمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے 12 سال کی سزا کا حکم سناتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ