ہیڈلائنز


اسلام آباد ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا

Written by | روزنامہ بشارت

ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد جڑواں شہروں کے مشترکہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا تھا لیکن اس اہم مقام پر حفاظتی اقدامات کا اندازہ اس واقعے سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ ایک مشکوک شخص ہوائی جہاز تک جاپہنچا اور کسی نے اسے روکا تک نہیں۔

 

 نیوز کے مطابق ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باعث پورے ملک میں قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک نظر آتے ہیں اور خصوصاً چاروں صوبائی اور وفاقی دالحکومتوں میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے لیکن اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہونے اور پاک فوج کے کنٹرول سنبھالنے کے باوجود ائیرپورٹ پر سخت سیکیورٹی کی حقیقت اس وقت کھل کر سامنے آگئی جب ایک مشکوک شخص اسلام آباد سے کراچی جانے والے پی آئی اے کے جہاز تک پہنچ گیا۔

 

 

اے ایس ایف کی ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ مشکوک شخص کی شناخت اجمل کے نام سے ہوئی ہے جو 33 روز قبل ہی راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں آیا تھا اور آج  ناصرف ایئرپورٹ میں داخل ہوا بلکہ تمام سیکیورٹی حصار کو توڑتا ہوا انٹرنیشنل لاؤنج میں داخل ہوگیا اور پھر سامان والی کنویئر بیلٹ میں چھپ کر (ایپن)ائیرسائٹ میں چلا گیا اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 3699 تک جا پہنچا۔

 

حکام کے مطابق جہاز کے عملے نے مشکوک شخص کی نشاندہی کی جس کے بعد اے ایس ایف کے اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر تلاشی لی تو اس کی جیب سے 30 روپے اور موبائل فون سم کی جیکٹ برآمد ہوئی۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ اجمل صرف پشتو زبان بول سکتا ہے تاہم ا سے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Sunny

14°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ