ہیڈلائنز


آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری، 168 افراد گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی/ لاہور/ پنڈی بھٹیاں: آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں کومبنگ آپریشنز کے دوران 168 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت کامبنگ آپریشن جاری ہے، مختلف شہروں میں سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 115 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کومبنگ آپریشن ہوا، جہاں بلدیہ یوسف گوٹھ سے پولیس نے 2افغان باشندے گرفتار کرلیئے، منگھوپیرمیں پختون آباد اور مشکی پاڑہ سے بھی 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور میں سرچ آپریشن میں متعدد مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے، قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پو لیس نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ یونیورسٹی ہاسٹلز سے دو اور قذافی اسٹیڈیم کے قریب سے 7مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پنڈی بھٹیاں میں حساس اداروں اور ایلیٹ کمانڈوز نے کومبنگ آپریشن کے دوران 78مشتبہ افراد کو دھر لیا، تاہم کوائف کی تصدیق کے بعد51 افراد کو رہا کردیا گیا۔ اشتہاریوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث27 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع اور پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مختلف بس اسٹینڈز اور بس اسٹاپس پر سرچ آپریشن کے دوران 4 افغانیوں سمیت43 مشتبہ گرفتار کر لئے۔ سیالکوٹ میں حاجی پورہ کےعلاقے سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔دوسری جانب پشاور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں پولیس نے 50 افراد کو گرفتار کر لیا، جب کہ چنیوٹ اور حافظ آباد سے بھی متعدد مشتبہ افراد پکڑے گئے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ