ہیڈلائنز


نواز حکومت کا پاک فوج کی مالی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرنیکا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیرخزانہ نے چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج کی مالی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سربراہ پاک فضائیہ سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان ایئر فورس میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے پوری قوم نے عزم کررکھا ہے۔ اس جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس سلسلے میں مسلح افواج کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرفنڈ فراہم کیا جائے گا۔

Thunderstorms

25°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 93%
Wind: E at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ