ہیڈلائنز


سی پیک لفظ کی جتنی بے حرمتی پاکستان کی اشرافیہ اور حکمرانوں نے کر دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی

Written by | روزنامہ بشارت

ماسکو میں ہونے والے مذاکرات جس میں پاکستان ، چائینہ اور ماسکو کے درمیان بات چیت چل رہی تھی لیکن نواز شریف کو کسی نے مشورہ دیا کہ ان مذاکرات میں انڈیا کو بھی شامل کر لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ سی پیک کا لفظ استعمال نہ کیا جائے اس سے بہتر ہے چائینہ کا نام لیا جائے کیونکہ سی پیک لفظ کی جتنی بے حرمتی پاکستان کی اشرافیہ اور حکمرانوں نے کر دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، اصل معاملہ تو چائینہ کا ہے اور وہ سمندر میں کسی نہ کسی طریقے سے داخل ہونا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائینہ سمندری حدود میں صرف دو راستوں سے ہی داخل ہوسکتا ہے ایک راستہ ساؤتھ چائینہ، جس پر امریکی قبضہ کر کے بیٹھ گئے ہیں اب چائینہ گوادر کے ذریعے سمندری حدود میں داخل ہونا چاہتا ہے لیکن اس معاملے کو بھی ہمارے ملک کی اشرافیہ غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے کیونکہ پاکستان کی اشرافیہ کا سارا پیسہ ان ممالک کے بینکوں میں پڑا ہے جو چائینہ اور پاکستان دونوں کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔

Sunny

15°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: NW at 22.53 km/h
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ