ہیڈلائنز


ڈی جی نادرا طاہراکرم کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایف آئی اے نے نادرا کے لیے عمارتیں کرائے پر لینے کے معاملے میں مبینہ کرپشن پر ڈائریکٹر جنرل طاہر اکرم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی نادرا طاہراکرم پرالزام ہے کہ انہوں نے نادرا کے لیے عمارتیں کرائے پرحاصل کرنے اوران کی ادائیگیوں میں غیرشفافیت برتی، جس سے قومی خزانے کو 3 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔ معاملے کی تفتیش جاری تھی اورانہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرارکھی ہے۔ عدالت کی جانب سے نیب نے حفاظتی ضمانت منسوخ کئے جانے کے بعد طاہر اکرم کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سے معاملے کی چھان بین میں مدد ملے گی اورمعاملے کو جلد منطقی انجام پرپہنچایا جائے گا۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ