آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق صدر آصف  زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمود اختر نقوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں ا درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 20 فروری کو وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں امن و امان کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آصف زرداری نے ایک اجنبی شخص کی حیثیت سے کی، آصف زرداری پارٹی سربراہ ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے، اجلاس میں شرکت کر کے انہوں نے آفیشل ایکٹ 1923 کی خلاف ورزی کی لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔اس کے علاوہ درخواست گزار کی جانب سے حلف کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعلی سندھ سے تمام مراعات واپس لے کر اجلاس کی کارروائی اور میڈیا میں آنے والی خبروں کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ اجلاس میں موجود تمام سرکاری ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے کہ انہوں نے سرکاری اجلاس میں ایک اجنبی شخص کو امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ کیوں دی؟محمود اختر نقوی نے درخواست میں آصف زرداری اور مراد علی شاہ سمیت وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، پیمرا اور آئی جی سندھ کو بھی فریق بنایا ہے۔


Read Basharat Online

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

16°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Clear

21°C

لاہور

Clear
Humidity: 50%
Wind: NNW at 22.53 km/h
Clear

23°C

کراچی

Clear
Humidity: 95%
Wind: WSW at 17.70 km/h
Clear

14°C

کوئٹہ

Clear
Humidity: 10%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Clear

18°C

پشاور

Clear
Humidity: 54%
Wind: W at 11.27 km/h