ہیڈلائنز


پاناما کیس، میں جواب الجواب میں ’شارٹ، سوئیٹ اور سمپل‘ دلائل دونگا، شیخ رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاناما کیس آمریت کو روکنے کا معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ کا اہم کیس اپنے انجام کو پہنچنے جا رہا ہے، ایک شخص کو بچے کروڑوں روپے تحفے میں دیتے ہیں، سارا خاندان ملک سے باہر بنیادی فریق کیس لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے پاناما کیس میں کوئی منی ٹریل نہیں دیا، حکمران ملک کی لوٹی ہوئی دولت باہر لے جارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاناما کیس آمریت کو روکنے کا کیس ہے اور میں جواب الجواب میں ’شارٹ، سوئیٹ اور سمپل‘ دلائل دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اتنا گارڈن کالج یا کسی مشن اسکول نہیں گیا جتنا قانون کی اس اکیڈمی میں بیٹھا ہوں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: W at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ