ہیڈلائنز


تحریک انصاف کے وکیل نے مریم نواز کی بڑی مشکل کو آسان بنا دیا

Written by | روزنامہ بشارت

 سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے لندن فلیٹس کے حوالے سے موقف تبدیل کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ لندن فلیٹس مریم نواز کے نہیں بلکہ وزیر اعظم نوازشریف کی ملکیت ہیں نیوز کے مطابق پاناما کیس میں پاکستان تحریک انصاف نے مریم نواز کے لندن فلیٹس کے حوالے سے اپنا موقف یکسر تبدیل کرتے ہوئے نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ لندن فلیٹس مریم نواز کے نہیں بلکہ نوازشریف کی ملکیت ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیس تھا کہ لندن فلیٹس مریم نواز کی ملکیت ہیں اور اب آپ لندن فلیٹس کا مالک نوازشریف کو کہہ رہے ہیں ۔ ”کیا ہم آپ کے موقف کو سچ مان لیں “۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ سے کوئی بھی تعاون نہیں کر رہا اور نہ ہی سپریم کورٹ کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔نعیم بخاری کل (جمعرات ) کو ہونے والی سماعت کے دوران بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: N at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 27°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ