ہیڈلائنز


پاک فوج کے حاضر سروس کیپٹن کا ڈاکوؤں سے مقابلہ

Written by | روزنامہ بشارت

 تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے نیو گارڈن ٹاؤن میں پاک فوج کے حاضر سروس کیپٹن کا ڈاکوؤں سے مقابلہ‘ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک‘ دو فرار‘ کیپٹن بھی زخمی ‘ مرنے والے ڈاکو کی نعش ہسپتال منتقل‘ پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ گلی نمبر4 نیو گارڈن ٹائون میں رہائش پذیر حساس ادارے کا کیپٹن عبد اللہ نسیم چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا علی الصبح وہ ڈیوٹی پر جانےکے لئے گھر سے نکلا تو کچھ فاصلے پر تین مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی ‘ کیپٹن عبد اللہ نسیم نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی‘ ایک گولی اس کی ٹانگ میں لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا لیکن اس کے باوجود کیپٹن نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سرکاری پسٹل سے جوابی فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو مر گیا اور اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے‘ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہ ہو سکی ہے

Cloudy

9°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ