ہیڈلائنز


پانامہ کیس، ہر وکیل الگ بات کرکے کنفیوز کر دیتا ہے، سپریم کورٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں5رکنی بنچ پانامہ کیس کی سماعت کررہاہے۔ سماعت  کےموقع پر اٹارنی جنرل اشتراوصاف کےدلائل جاری ہیں۔ پانامہ کیس کی سماعت کےموقع پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالت نےگزشتہ روزاپیل دائرکرنےسےمتعلق پوچھاتھا۔اٹارنی جنرل کاکہناتھاکہ ریکارڈکاجائزہ لیاہے،قرض فارن کرنسی اکاؤنٹس پرلیاگیا۔ اس پر جسٹس شیخ عظمت نےاٹارنی جنرل کو کہاکہ اگرکوئی کہانی بنائی ہےتواس پرقائم رہیں۔ جسٹس شیخ عظمت نے کہاکہ ہروکیل الگ بات کرکےکنفیوزکردیتاہے۔ جسٹس شیخ عظمت نے مزید کہاکہ بتایاگیا کہ قرض ادائیگی کیلئےقطری نےفنڈزفراہم کئے،قرض ادائیگی میں کسی فارن کرنسی اکاؤنٹ کاذکرنہیں۔ انھوں نے کہاکہ اٹارنی جنرل اوروکلابرائےمہربانی عدالت پررحم کریں،بطوراٹارنی جنرل معاونت کریں،کسی فریق کےوکیل نہ بنیں۔ اٹارنی جنرل نےکہاکہ قرضہ قاضی فیملی کےاکاؤنٹس پرلیاگیا،حدیبیہ کیس کاپاناما کیس سےکوئی تعلق نہیں،حدیبیہ کیس میں پیسہ باہرسےپاکستان لایا گیا۔ جسٹس آصف کھوسہ نے کہاکہ حدیبیہ کیس میں ریاست مدعی تھی۔عدالت نے اٹارنی جنرل کومخاطب کرتےہوئے کہاکہ بطوراٹارنی جنرل آپ ریاست کی نمائندگی کررہےہیں۔ اگرالزامات غلط تھےتواُن پرانحصارکیوں کررہےہیں؟ الزامات سچ تھے تو دفنایا کیوں گیا؟اٹارنی جنرل اشتراوصاف نےاس پرکہاکہ میراکام عدالت کےسامنےحقائق لاناہے۔جسٹس شیخ عظمت نے جواب دیاکہ ہم جانتےہیں کہ آپ مشکلات کا شکار ہیں۔اٹارنی جنرل کاکہناتھاکہ وفاق کی وکالت نہیں،عدالت کی معاونت کررہاہوں۔ اس پرجسٹس عظمت نے کہاکہ آپ اعلیٰ پائےکےوکیل ہیں،ایسی ہی معاونت کی اُمیدہے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 29°C Sunny
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ